ابنا: حاجی حسین کو دہشتگردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ سرکلر روڈ پر اپنی دوکان سخی آٹوز پر بیٹھے تھے۔عاشورا کے تیسرے روز ہونے والا دہشتگردی کا یہ واقعہ بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ناکامی کو منہ بولتا ثبوت ہے۔ واضح رہے کے عاشورا محرم کے بعد ملک بھر میں امریکی سعودی نواز ایجنسیوں کی سرپرستی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جس سے حکومت کے طرف سے امن و امان کے قیام کے نعروں اور دعوؤں کی حقیقت بھی بےنقاب ہوکر سامنے آئی ہے۔ کوئٹہ سمیت پاکستان بھر میں ایک طرف قانون نافذ کرنے والے اادارے عزادری برپاء کرنے والے منتظمین کو ہراساں کررہے ہین تو دوسری جانب صہیونی ـ امریکی ـ سعودی آلہ کار کالعدم وہابی دہشت گرد ٹولو کے دہشتگرد شیعہ عمائدین کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شیعہ عمائدین کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی میں حکومتی سرپرستی میں چلنے والے اداروں کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، رہنماوں کا کہنا ہے بلوچستان حکومت ملت جعفریہ کو تحفط دینے مین ناکام ہوگئی ہے۔..........
/110